Aamir Khan brand ambassador incredible India row
عامر کو عدم رواداری پر بولنا مہنگا پڑا؟
عامر خان۔بالی ووڈ کا ایسا نام ۔جو ہمیشہ اپنے کام اور کام کے تعلق سے اپنے ڈیڈی کیشن کے لئے جانے جاتے ہیں۔عامر کی فلموں کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔فلم اور فلم سے پرے ۔عامر کی ہر بات اور ہر سرگرمی پر میڈیا کی نظر ہوتی ہے۔مسٹر پرفکشنسٹ کی بات ہی نرالی ہے۔عامر ۔ان چند اداکاروں میں ہیں۔جن کی ہر بات لوگ بڑے دھیان سے سنتے ہیں۔اور عامر سماجی اور قومی سروکاروں سے جڑی باتوں پر اپنے خیالات کا بر ملا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔وہ چاہے۔نرمدا بچاؤ تحریک ہو یا دیگر معاملے۔عامر خان اپنے خیالات کااظہار کرنے سے کبھی ہچکچائے نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں عدم رواداری کو لیکر جو بحث چھڑی تھی۔ اس کڑی میں عامر خان کا نام بھی جڑ گیا تھا۔عامر خان نے ملک میں بڑھ رہے عدم رواداری کے معاملے پر اپنی رائے دی تھی۔جس کے بعد عامر خان کی چہار جانب سے مذمت کی گئی تھی۔خیر۔عامر خان ۔ملک میں کئی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سفیر ہیں۔کل اچانک مرکزی حکومت کی ٹوریزم منسٹری سے عامر کی سفیر کے عہدے سے چھٹی کی خبر آئی۔کہ اداکارعامر خان کو انکریڈیبل انڈیا سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے ۔عامر خان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ عامر نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہیں اور ان کے لئے دس سال تک انکریڈیبل انڈیا کےلئے کام کرنا فخر کی بات تھی۔عامر خان نے کہا کہ میں انڈیا انکریڈیبل کا سفیر رہوں یا نہ رہوں۔انڈیا انکریڈیبل ہی رہے گا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر خان نے ایک میڈیا گروپ کے ایوارڈ فنکشن میں کہا تھا کہ اپنے بچوں کو لیکر پہلی بار ملک میں انہیں ڈر لگ رہا ہے۔عامر خان کے اس بیان نے سیاسی گلیاروں میں بھونچال لادیا تھا۔سیاسی لیڈران سے لیکر بالی ووڈ تک عامر کے بیان پر دو خیموں میں بٹ گئے تھے۔سوال عامر کے ہٹانے کا نہیں ہے یا ان سے معاہدہ توڑنے کا نہیں ہے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ عامر کو کیا عدم رواداری پر بولنا مہنگا پڑا؟
Note
You can watch a debate on this issue.Please click on this linkhttps://www.youtube.com/watch?v=AVprrCd-mI8
No comments:
Post a Comment