سنگھ کے کہنے پر نہیں لگاؤں گا نعرہ۔اویسی
Owaisi won't say 'Bharat Mata ki Jai'
اسدادلدین اویسی بولیں اورسرخی نہ بنے ہونہیں سکتا۔۔اس مرتبہ اویسی نے آر ایس ایس کو نشانہ بنایا ہے۔اویسی نے اودگیر میں آر ایس ایس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُن کی گردن پر چھری بھی رکھ دیں گے تو وہ بھارت ماتا کی جئے نہیں بولیں گے۔اویسی کے بیان سے تلملائی بی جے پی بیان کو قومی یکجہتی کیلئے خطرہ قرار دے رہی ہے۔جبکہ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر اویسی کو شرم آنا چاہئے۔یعنی چہار جانب سے اس بیان پر تنقید ہو رہی ہے۔جبکہ اویسی کا کہنا ہے کہ سنگھ کے کہنے پر بھارت ماتا کا نعرہ نہیں لگاؤں گا ۔یہی وجہ ہے کہ اویسی کے بیان کو موہن بھاگوت کے بیان کا جواب سمجھا جا رہا ہے۔بھاگوت نے کہا تھا کہ ملک کی نئی نسل کو حب الوطنی کا سبق دینے کی ضرورت ہے۔وہیں،بیان پر اٹھےوبال کے بعد بھی اویسی اپنے بیان پر قائم ہیں ۔اویسی کی دلیل ہے کہ ہمارے آئین میں ایسا کہیں نہیں لکھا ہے کہ حب الوطنی کے لئے اس طرح کی نعرے بازی کی جائے۔ادھرالہ آباد ہائی کورٹ میں اویسی کے خلاف دفعہ ایک سو چوبیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس طرح کی متنازعہ بیان بازی پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی آخر کیوں؟ کیا اویسی کے بیان سے بھڑکے گا دیش دروہ۔دیش بھکتی کا تنازعہ؟اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس طرح کی بیان بازی ملک دشمن یا دوست؟
No comments:
Post a Comment