اب کیوں جھک رہی ہیں محبوبہ؟
'Positive' meeting with Modi: Mehbooba
جموں و کشمیر میں حکومت سازی کو لیکر ایک بار پھر ہلچل تیز ہوگئی ہے۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔اور بی جے پی ۔پی ڈی پی اتحاد سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملاقات اچھی اور مثبت رہی۔واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے میں محبوبہ مفتی دہلی کا دو بار دورا کر چکی ہیں۔اس سے پہلے محبوبہ مفتی نے بی جے پی صدر امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔لیکن۔اس ملاقات میں بات نہیں بنی تھی۔آج وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد محبوبہ مفتی پر امید نظر آئیں ۔اور انہوں نے کہا کہ آنے والے جمعرات کو سرینگر میں پی ڈی پی ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ ہوگی۔جس میں حکومت سازی کو لیکر آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔خیر۔اب آنے والے آٹھ اپریل تک دونوں پارٹیوں کے پاس سرکار بنانے کے لئے آخری موقع ہے۔وہیں ۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاست کے گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔اور ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی درخواست کی۔یعنی کل ملاکر کہا جا سکتا ہے کہ ریاست میں حکومت سازی کو لیکر ہلچل اپنے شباب پر ہے۔اور آنے والے دن۔ریاست میں حکومت سازی کے لئے کافی اہم ہوں گے۔اب دیکھنا یہ دلچسپ ہوگا۔کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟
No comments:
Post a Comment