Wednesday 16 March 2016

نیپال میں ہند پاک وزرا خارجہ کی ملاقات

Sushma Swaraj, Sartaj Aziz to meet in Nepal

نیپال میں چل رہے سارک  اجلاس  میں ہند پاک وزرا خارجہ کی ملاقات ہونی ہے۔یعنی سشما سوراج اور نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز جمعرات کے روز جب نیپال کے پوکھرا میں  ملیں گے۔تو ہند پاک بات چیت کا نیا دور شروع ہوگا۔لیکن سوال یہ اٹھتا ہے۔کہ یہ ملاقات کتنی کارگر ثابت ہوگی؟یا اس ملاقات سے کتنی مثبت امید رکھی جائے؟ کیوں کہ ماضی میں کئی بار ہند پاک وزرا کی ملاقات ہو چکی ہیں۔لیکن ۔ان کا کوئی حل نہیں نکلا۔پچھلے سال وزیر اعظم نریندر مودی اچانک لاہور پہنچ گئے ۔تب۔لگا تھا کہ اس اچانک دورے سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔اور دونوں ہمسایوں کے حالات بدلیں گے۔لیکن ۔اسے بد قسمتی کہیئے یا پاک کی عادت اور اس کا رویہ۔کہ مودی کے واپس آتے ہی۔پٹھان کوٹ میں پاک دہشت گردوں نے بڑا حملہ کر دیا۔اس حملے کے بعد۔دونوں ممالک میں تلخیاں ایک بار پھر در آئیں۔ سشما اور سرتاج عزیز کی ملاقات سے پھر بات چیت کے احیاہ کی امید بندھی ہے۔یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے۔جب اسی ماہ امریکہ میں مودی ۔نواز شریف کی ملاقات ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ اسی سال پاکستان میں ہونے والی سارک اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان مدعو کر سکتا ہے۔تو وہیں حالیہ دنوں  گجرات  میں  کچھ ملی ٹنٹوں کے دراندازی کی خبر کو    پاکستان  کے این ایس اے نے پہلی بار  ہندوستان  سے  ساجھا کیا ہے۔ایسے میں جمعرات کو ہونے والی وزرا خارجہ کی ملاقات سے  دونوں ممالک کو کافی امیدیں بندھیں ہیں۔ایسے میں سرتاج عزیز کےبیان  نے کہ   پاکستان ۔ہندوستان سے  تمام مسائل پر بات کرے گا۔اس ملاقات اور بات چیت کے ماحول کو پہلے ہی سازگار بنا دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment